اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے مشترکہ امن واک کیا اور امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ واک میں پاک فوج کے بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان نے بھی شرکت کی۔ پاک فوج کے بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان کی سربراہی میں امن واک کے شرکاء سپورٹس کمپلیکس پاراچنار سے روانہ ہوئے، واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔ جن پر امن کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان، کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل عمر اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے کہا کہ مشترکہ امن واک کا مقصد پائیدار امن کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے اور سب مل کر ہی پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں۔









